نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوم پرستوں کے بعد وفاقی جماعتوں کے رہنماوں کے بھی گرفتاریاں جاری

گلگت پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں  کارروائی کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی مطہر عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔ایم ڈبلیوایم کے  رہنماوں کے خلاف یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران نہتے یمنی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما عارف قنبری کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، جس کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ جبکہ اس مقدمے میں نامزدشیخ عیسی ایڈووکیٹ نے ضمانت قبل گرفتاری حاصل کر لی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے گرفتار رہنماوں غلام عباس اور مطہر عباس کا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز خان سے پولیس نے 28 جولائی تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں ایم ڈبلیو ایم کے اہم رہنما شیخ نیئر مصطفوی اور شیخ بلال سمائری تاحال روپوش ہیں اور پولیس ان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنان کی  پنجاب اور گلگت بلتستان میں بلاجواز گرفتاروں کے خلاف ملک گیر احتجاج کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر شیرازی نے چند روز قبل  اپنے اتحادی ڈاکٹر طاہر القادی سے بھی ملاقات کی ہے

یاد رہے گلگت پولیس نے جنگ آزادی گلگت بلتستا ن کے ہیرو کرنل حسن  کے فرزند کرنل نادر  سمیت درجنوں سیاسی رہنماوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful