نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے پاکستان اور پاکستانیوں کو مخاطب کر کے ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ، جس میں انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے دوران ان کی عوام کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانیوں کیلئے دل کی گہرائیوں سے ممنونیت کا اظہار کیا ہے ۔

انگریزی اخبار ’’ دی نیشن ‘‘ اور ”اسلام آباد ٹائمز “ کی رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈن نے یہ پیغام جماعت اسلامی کے ڈپٹی چیف لیاقت بلوچ کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں پاکستان بھجوایا ہے ۔جوابی پیغام میں ان کا کہناتھا کہ اس سانحہ کرائسٹ چرچ پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی اطمینان کا ایک ذریعہ ہے اور میرے ملک کے عوام کیلئے حوصلہ مند ہے جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو ان کے پارٹنر کی جانب سے شادی کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیاہے اور وہ نہایت خوش بھی ہیں اور ان کی منگنی بھی ہو گئی ہے تاہم انہوں نے ابھی شادی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد…وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وز یر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کیا ہے ۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن سے گفتگو کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملوں کی شدید مذمت کی اور 50 مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے نازک موقع پر صورتحال کو احسن انداز میں سنبھالنے، حکام کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے اور مربوط اقدامات اٹھانے سمیت نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم کے مسلمانوں کے لئے احترام رکھنے پر ان کی تعریف کی۔ عمران خان نے اپنی نیوزی لینڈر ہم منصب سے کہا کہ وہ پاکستانی قوم کی جانب سے

ان کے بہادرانہ فیصلوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان میں کئی لوگوں کے دل جیت لئے۔انہوں نے جیسنڈا آرڈرن کو باور کروایا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے۔ اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آکلینڈ اس وقت صدمے سے دوچار ہے۔انہوں نے عمران خان کو دہشت گرد حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس میں خود کار نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی شامل ہے۔جیسنڈا نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں پاکستانیوں کی قربانیوں بالخصوص نعیم راشد کی بہادری کا بھی اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک قومی ترقی میں مسلمانوں کے حصے کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان کی آزادی اور حفاظت ی بھی ضمانت دیتا ہے۔ عمران خان نے وز یر ِاعظم جیسنڈا آرڈرن کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.