ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر باہر

ورلڈ کپ 2019ء کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سرفراز احمد کپتان ہوں گے جبکہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی شمولیت بھی فٹنس سے مشروط قرار دی گئی ہے۔

چیف سلیکٹر کے مطابق ورلڈ کپ میں سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، عماد وسیم، محمد حفیظ، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، عابد علی، محمد حسنین اور جنید خان شامل۔

مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل اور جارح مزاج بلے باز محمد آصف کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے ہے کہ محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان شاء اللہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے گی، قومی ٹیم سے ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کی توقع ہے، ہم سب کی دعا ہے ٹیم میگا ایونٹ جیت کر وطن واپس آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر اور آصف علی کو دورۂ انگلینڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، ورلڈ کپ اسکواڈ میں 22 مئی تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.