وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن پرغور کیا گیا، اس موقع پر وطن عزیز میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے  عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful