وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں اہم پیش رفت، 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا

ریاض: وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن کے لیے ادھارپرتیل کے لئے 6 ارب ڈالرز  دےگا۔

سعودی عرب ادائیگیوں کےتوازن میں 3 ا رب ڈالر ایڈوانس دےگا،  ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا،  سعودی عرب سےاقتصادی و معاشی معاہدہ تین سالہ ہوگا۔ پاکستان سعودی عرب چوتھےسال معاہدےکادوبارہ جائزہ لیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوگا.

وزیرخزانہ اسدعمراورسعودی وزیرخزانہ عبدالجدان نےایم او یوپردستخط کیے۔ وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعدسعودی عرب سےآئل ریفائنری کامعاہدہ ہوگا۔


مزید پڑھیں:ؒ سعودی وزرا کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستانی معیشت میں دل چسپی کا اظہار


سعودی عرب نے معدنیات کے ذخائرمیں بھی دلچسپی کا اظہار ہے، معدنیات کے ذخائر کی دریافت کے لئے سعودی وفد پاکستان آئے گا، سعودی عرب معدنیات کےشعبےمیں بلوچستان حکومت سے معاہدہ کرے گا.

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزرا نے ملاقات کی، جس میں مشترکہ سرمایہ کاری کے پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان میں کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہیں ہوگی، کاروباری طبقے کی سہولیات کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔

About A. H

Avatar

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.