وزیراعلیٰ نے دیامر بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن کی پریس کانفرنس کرکے تصادم کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی ہے دیامر بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے اور گندم سبسڈی کا کوئی خاتمہ ہوا ہے اورنہ ہی سبسڈی کا خاتمہ ہوگا حفیظ الرحمن اس پورے ایشو کو سیاسی بنا کر دیامربھاشا ڈیم کے خلاف اس لئے سازش کررہے ہیں کہ بھاشا ڈیم میں جو کرپشن ہوئی ہے اس میں حفیظ الرحمن ملوث ہیں انہوںنے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن کی نیت میں فتور ہے اس لئے عوام میں فتور ڈالنا چاہتے ہے۔انہوںنے کہا کہ جب عمران خان کی تقریب حلف برداری تھی تو حفیظ الرحمن نے اپنی ذاتی مصروفیات بتا کر شرکت نہیں کی تو اب وزیراعظم عمران خان کی ذاتی مصروفیات پرملاقات نہ ہونا کوئی قباحت والی بات نہیں ہے اس ایشو کو سیاسی رنگ د یکرجس طرح پریس کانفرنس کی ہے اس سے تصادم کی بو آرہی ہے اور حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس میں دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف سازش کی ہے انہوںنے کہا کہ حفیظ الرحمن کسی کی خوشنودی کیلئے بھاشا ڈیم کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے اس وقت بھاشا ڈیم کے خلاف کون ہے اوراس طرح کی سازش کو پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہونے نہیں دیگی۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.