وزیرا عظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،اقتصادی راہداری منصوبہ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرا عظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور اسکی سکیورٹی ،پاک اافغان تعلقات،بھارتی کی دھمکیوں سے متعلق امور سمیت ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل پر پہنچانے اور کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل نے وزیرا عظم نواز شریف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر فوجی دستے تعینات کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھارت کی جانب سے دی جانیوالی دھمکیوں ،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful