وزیر اعظم نواز شریف آئینی خطہ گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ، عطاء آباد جھیل کے مقام پر بنائی گئی ٹنل کا افتتاح کرینگے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا گلگت پہنچنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان استقبال کرینگے ، وزیراعظم نواز شریف عطاء آباد کے مقام پر بنائی گئی ٹنل کا افتتاح کرینگے۔
عطاء آباد کے مقام پر بننے والی مصنوعی جھیل کی نذر ہو جانے والے قراقرم ہائی وے کے چوبیس کلو میٹر حصے کی جگہ سات کلو میٹر کے پانچ ٹنل بنائے گئے ہیں۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے چند روز قبل ہی پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ کشمیر کا حصہ ہے اس سے پہلے وفاقی وزیر نے بھی صحافیوں سے گفتگوں کے دوران یہ اعلان کرچکے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ نہیں