وزیر داخلہ سندھ نے کراچی کے حوالے سےنیا حکم جاری کر دیا

کراچی ( ویب ڈیسک) وزیر داخلہ سندھ نے نماز جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مساجد،امام بارگاہوں کےاطراف گشت بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ اوردیگرافسران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نبٹنے کے لئے چوکس رہیں اس موقع پر ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر بنایا جائے اور شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔شاہراہوں اور چوراہوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائے ساتھ ساتھ قریبی علاقے کے تھانوں کاعملہ بھی ٹریفک جام میں عوام کی مدد کرے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.