وفاق نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کوٹہ 15 لاکھ بوری سے کم کرکے12لاکھ کر دیا

گلگت:وفاقی وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان کے لئے گندم کا کوٹہ 15 لاکھ بوری سے کم کر کے 12 لاکھ کر دیا ۔ گلگت بلتستان کے ماہانہ گندم کی ضروریات ایک لاکھ سات ہزار بوری ہیں جبکہ برفانی علاقوں کے 61 اسٹےشنوں کی ضروریات ایک لاکھ اکیاسی ہزار بوری گندم ہے ۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے گندم کی بوریوں پر لگائے جانے والے کٹ کے بعد گلگت بلتستان کو ماہانہ ایک لاکھ سات ہزار بوریوں کی بجائے صرف77 ہزار گندم کی بوریاں فراہم کی جارہی ہیں اور 29 ہزار گندم کی بوریاں ماہانہ کے حساب سے کٹ کی گئی ہیں ۔ جبکہ برفانی علاقوں کے لئے گندم گزشتہ مقدار میں ہی فراہم کی جارہی ہے زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو آئندہ ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن کی بجائے ایک لاکھ بےس ہزار ٹن گندم فراہم کےا جائے گا گندم کی بورےوں میں کٹ لگانے کے بعد گلگت مےں تندوروں فراہم کئے جانے والے آٹے کے تھےلوں میں بھی کمی کی گئی ہے گلگت میں تندوروں کوروزانہ آٹے کے 306 تھےلے فراہم کئے جاتے ہےں بد ھ کے روز تندوروں کو 250 تھےلے فراہم کئے گئے اور 56 تھےلے کٹ کئے گئے جس کی وجہ سے تندور مالکان نے احتجاج کےا اور آٹا کے 56 تھےلے کٹ کرنے پر کم مقدار میں آٹا لےنے سے انکار کےا اور آٹے کے تمام تھےلے واپس کر دےئے تندور مالکان نے اپنے موقف کا اظہار کےا ہے کہ 306 بیگ بھی کم پڑ رہے ہےں مگر وقتی ضرورےات پوری کرنے کے لئے لے رہے تھے کہ ان میں سے بھی 56 تھےلے کٹ کر دےئے گئے ہےں جو کہ سراسر نا انصافی ہے ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful