تازہ ترین

وفاق کے ساتھ ہوں گلگت بلتستان کے الیکشن

  • گلگت بلتستان کا شمار پاکستان کے ان نمائیاں خطوں میں سے ایک میں ہوتا ہے۔جہاں قدرت کی دی ہوئی نعمات کی بہتات ہے۔گلگت بلتستان پاکستان کیلے ہر طرح سے اہم ہے،دفاعی اعتبار سے ہو یا تجارتی اعتبار سے،سیاحت اعتبار سے بھی اس علاقے کی اہمیت دنیا میں مانی جاتی ہے۔گلگت بلتستان پاکستان کا وہ واحد خطہ ہے جس سے ملک عزیز کی سرحدیں پاکستان کے بہترین دوست چین ،انڈیا،افغانستان اور تاجکستان جاملتی ہیں ۔پاکستان کا بہترین دوست اور مصیبت میں پاکستان کا مددگار ملک چین کے ساتھ ذمینی روابط کیلے یہی وہ واحد خطہ ہے جہاں سے پاکستان ،چین اکنامک کوریڈور شروع ہوتا ہے ۔جس سے نہ صرف پاکستان دنیا کی ایک ناوقابل تسخیر معاشی قوت بن کر ابھرے گی ۔بلکہ پاکستان دنیا بھر کے تجارتی ممالک کیلے مرکز بھی بن جائگا۔گلگت بلتستان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے اس خطے میں پاکستان ،بھارت کے ساتھ تین بار پنجہ آزمائی بھی کرچکا ہے۔یوں تو گلگت بلتستان میں خدا کا دیا ہوا سب کچھ ہے ۔معدنیا ت ،منرلز ،ٹورزم اور تجارت کے مواقعے بھی مگر یہی وہ علاقہ ہے جو ان تمام وسائل کے باوجود ببھی مسائلستان بنا ہوا ہے ،اس کی بہت سے وجوہات ہیں ۔سب سے اہم وجہ وفاق کا گلگت بلتستان کے ساتھ دھرا رویہ اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں اس کی نمائندگی کا نہ ہونا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ گلگت بلتستان میں میں الیکشن کا شفاف نہ ہونا ہے۔گلگت بلتستان میں سب کچھ ملک کے ساتھ ہوتا ہے ۔کوئی بھی قومی دن ہو یا کوئی ری ایکشن مگر الیکشن گلگت بلتستان کے وفاق اور دیگر صوبوں کے ایک ساتھ نہ ہونا یہ گلگت بلتستان کے ساتھ ایک بہت ہی بڑی سازش ہے ۔وفاقی الیکشن کے دوسال بعد گلگت میں انتخابا ت کرائے جاتے ہیں ۔جو مکمل طور پر ایک پری پلان دھاندلی کا حصہ ہوتے ہیں۔ایک تو بد قسمتی سے اس ملک میں کم وبیش انتخابا ت ایسے ہوئے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے انتخابا وئے ہی نہیں جس میں دھاندلی نہ ہو ۔اس حالت کو مد نظر رکھ کر آپ خود اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیںکہ گلگت بلتستان میں الیکشن کس قد رشفاف ہونگے جب وفاقی حکومت ہی یہ چاہیے گی کہ گلگت بلتستان میں ان کی ہی حکومت آئے اور وفاقی وزراسمیت پوری حکومتی مشینری اس الیکشن کو اپنے نام کرانے میں لگے ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی عوام کے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جاتی ہے کہ وفاق میں حکومت فلاح پارٹی کی ہے اگر اسی پارٹی کو ووٹ نہیں دو گے تو یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوگا کیونکہ گلگت بلتستان میں بننے والی حکومت وفاق کی کٹ پتلی ہوتی ہے۔یہ محض فرضی باتیں نہیں بلکہ الیکشن21015میں مسلم لیگ کے ایک وزیر صاحب نے کھلے جھلسے میں یہ دھمکی دی تھی ،الیکشن کی کمپین کے دوران اگر ووٹ نہیں دو گے تو تمہارے ساتھ بہت برا ہوگاکیونکہ وفاق میں حکومت ہماری مسلم لیگ ن کی ہے اگر ووٹ اسی جماروعت کو نہیں دو گے تو سی پیک سمیت کسی ترقیاتی کام میں کوئی پیش رفت نہیں ہوگی اور گلگت بلتستان کو دی جانے والی تمام سبسڈیز ختم جائینگی۔اسی صورتحال میں آخر عوام جائیں تو کہاں جائیں ۔بیچاری مظلوم عوام خوف کے ماری ووٹ ان کے حوالہ کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام وسائل کی موجودگی کے باوجو د ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو گلگت بلتستان میں حکومت انہی کی ہوگی جن کی وفاق میں حکومت ہے۔اگر آپ ذراغور کریں تو یہ بات سمجھ آئیگی ۔جب وفاق میں پی پی پی کی حکومت تھی تو گلگت میں بھی انہی کی حکومت تھی اور ابھی مسلم لیگ ن حکومت ہے کیونکہ وفاق میں بھی انہی کا راج ہے۔ایسے میں اگر کوئی اسی پاٹی جو لاکھ جتن کرے جن کی وفاق میں حکومت نہ ہو گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنا ان کیلے مسلہ کشمیر کے برابر جتنا مسلہ ہوگا۔بد قسمتی سے سال 2015کے انتخابات میں کچھ میڈیا چینلز جو گلگت بلتستان کے الیکشن کو براہ راست کورئج دینے آئیے تھے وہ بھی تمام تر صحافتی اصولوں کو پائمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے بیک ڈور ڈیل کرکے الیکشن کے نتائج کو پھیردینے میں اور الیکشن کی دھاندلی میں دل کھول کر مسلم لیگ ن کاساتھ دیا۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا جو اکثر دیا جاتا ہے کہ صحافت ہمارا کاروبار ہے ،ہم کاروبار کیلے صحافت کرتے ہیں©۔بھائی اگر کوئی کاروبار کیلے صھافت کرتا ہے تو کرے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی علاقے اور خطے عوام کے مفادات کے ساتھ کیھلواڈ کیا جائے۔یہ کسی طور مناسب نہیں۔اس کیلے ضروری ہے کہ الیکشن شفاف کرایا جائے اور وفاق کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں بھی الیکشن منعقد کرائے جائیں۔گلگت بلتستا ن کے ہونے والے اس کیھلواڈے کو بند کیا جائے ۔یہ ایک ایسا حساس معاملہ ہے ۔جس پر تمام جماعتوں سمیت ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہوگا ۔خاص کر سپریم کورٹ کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہئے اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی یہ حق دیا جائے کہ وہ بغیر کسی پریشر اور پریشانی کے اپنے ووٹ کا صیح استعمال کا حق آداکریں۔

  • عبدالحسین آزاد

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful