وقت آگیا ہے کہ عرب حکمران فلسطین میں مظالم کے خلاف آواز بلند کریں، احمد محمدی

کراچی ( نیوز ڈیسک ) اسلامی جمہوریہ ایران کے کراچی میں متعین قونصل جنرل احمد محمدی کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، محمد شکیل قاسمی، جماعت اسلامی کے رہنما مظفر ہاشمی، حافظ نعیم الرحمان، مولانا مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ سید جہانزیب سبزواری، مولانا انوار حمیدی، مولانا اسدالحق، اسفندیار خان، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین محمد اکرم، مرزا مظاہر حسین ہاشمی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر کربلائی، یونس بارائی، محمد اظہر، فہد علی، جماعت اہلسنّت کے رہنما صوفی محمد حسین لاکھانی، رفیق شاہ، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج رفیع، جے یوپی (نورانی گروپ) کے مستقیم قریشی، حافظ غوث صابری، جبکہ قاضی اسد عابد، فہیم صدیقی، عابد حسین، مبشر میر، شبیر شاہ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں پر بدترین ظلم ہورہا ہے مگر عرب ممالک کی قیادت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم قیادت نہ صرف فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرے بلکہ ابلیسی قوتوں کے خلاف متحد ہوکر دنیا کے دیگر مسلم ممالک میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful