وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں

وائس آف مسلم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی اخبار کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب سے منسلک دہشت گرد تنظیم داعش لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیپ ٹاپ بم بنانے کا مقصد پروازوں کو نشانہ بنا نا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ رپورٹ اسرائیلی حکومتی ہیکرز کے دعوؤں کی بنیاد پر شائع کی گئی۔ اسرائیلی ہیکرز نے یہ معلومات داعش کے نیٹ ورک تک رسائی کے بعد حاصل کی ہیں۔رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ نے 21 مارچ کو طیاروں میں لیپ ٹاپ اور دیگر برقی آلات لے جانے کی پابندی عائد کی تھی۔ امریکہ  میں پابندی لگنے کے بعد برطانیہ نے بھی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.