ٹرمپ نے پناہ گزینوں کیلئے ڈیل کا امکان مسترد کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کے تحفظ پر ڈیل کا کوئی امکان جلد نہیں ہوسکتا، مضبوط اور طویل مدتی حکمت عملی کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

غیر ملکیر خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں آباد پناہ گزینوں کے تحفظ کے حوالے سے ڈیل کا امکان جلد نظر نہیں آتا ہے۔

محکمہ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں سے گفت گو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آکر آباد ہونے والے 7 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی ڈیل 5 مارچ سے قبل ہونے کے امکانات نظر نہیں آتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آباد پناہ گزینوں کو تحفظ دینے والے پروگرام کی مدت5 مارچ کو ختم ہورہی ہےاور لگتا ہے کہ ڈیموکریٹ ارکان بھی اس مسئلے پر کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے کہ پناہ گزینوں کے معاملے پر ڈیل ہو مگر وہ اس معاملے کو سرحدی دیوار کی تعمیر سے مشروط کرنا چاہتے ہیں ، جس کی ڈیموکریٹ مخالفت کرتے ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful