ٹیم کسی بھی دن کچھ بھی کر سکتی ہے، سری لنکا کیخلاف بھارت جیسا نہیں کھیلیں گے: عماد وسیم

برمنگھم ( نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف فتح سے پاکستان نہ صرف ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر سے زندہ ہوئی بلکہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا کہ وہ ناقابل پیشگوئی ہے۔” ٹیم سری لنکا کے خلاف بالکل بھی ایسے نہیں کھیلے گی جیسے بھارت کے خلاف کھیلے“۔جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ ہم کسی بھی دن کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم جیتیں یا ہاریں یہ الگ بحث ہے بس ہمیں ضرورت اس بات ہے کہ ہم ہرمرتبہ اس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بھارت کے خلاف بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو چاہے نتیجہ جیسا بحی ہوتا، آپ کو فرق ضرور محسوس ہوتا۔ جس طرح لڑکوں نے بولنگ اور فیلڈنگ کی وہ بہت ہی عمدہ تھی۔ اگر ہم اسی جوش سے کھیلتے رہے تو اور سست نہ ہوئے تو ہم یقیناً ایک مختلف ٹیم نظر آئیں گے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful