پاراچنار کے لنڈابازار میں دھماکہ ،15افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک)اپرکرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کی عیدگاہ لنڈا مارکیٹ میں دھماکے سے کم ازکم 15افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرناشروع کردیاگیا،زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصوں پر زخم آئے ہیں جس سے شبہ ہے کہ دھماکہ خیزمواد کسی اونچی جگہ پر رکھاگیاتھا۔
پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا جبکہ موقع سے دومشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیاگیا۔
پولیٹیکل ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال پارہ چنار میں خون کی قلت اور مشینری کم پڑگئی ، زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصے پر چوٹیں آئی ہیں ، ہسپتال میں سٹاف اور ادویات کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کودیگرعلاقوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے جبکہ ہیلی کاپٹرحاصل کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے ۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ دھماکہ ویگنوں کے سٹینڈ میں موجود کچرے کے ڈھیر میں ہواہے ۔ یادرہے کہ اتوار کا دن ہے اور چھٹی کی وجہ سے بازاروں کی خاصارش ہوتاہے ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful