پاکستان، چین میں ایک کروڑ ڈالر گرانٹ کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے بدھ کے روز ایک کروڑ ڈالر گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کردیے جن کو فاٹا کے لوگوں کی بحالی اور معاشی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس خصوصی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط چین کے سفیر سن ویڈونگ اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈیویژن محمد سلیم سیٹھی نے کیے۔

حکومت چین نے اس سے قبل فاٹا کے لیے 129 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کی تھی جس کے ذریعے مختلف پروگرام اور منصوبوں پر عمل درآمد ہوگا۔

چین نے فاٹا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید امداد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں پیشرفت کو خوش آمدید کہا جس سے فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر کی بحالی میں مدد ملے گی۔

سینیٹر ڈار نے کہا کہ یہ پاک-چین معاشی تعاون کی ایک اور مثال ہے جبکہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful