تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی میزائل اور لڑاکا طیارے کارکردگی میں امریکی ہتھیاروں سے کئی گنا بہتر، رپورٹ

بیجنگ: دنیا بھر میں پاکستان کے تیارکردہ ہتھیاروں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ ایچ جے ایٹ ٹینک شکن میزائل20 ممالک کو برآمد کررہا ہے۔

چین کی ایک معروف ویب سائٹ وانٹ چائنا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان یہ ٹینک شکن میزائل چین سے حاصل ہونے والے لائسنس کے تحت تیار اوربرآمد کررہا ہے، پاکستان نے ان ٹینک شکن میزائلوں کو80 کی دہائی میں استعمال ہونے والے امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایچ جے ایٹ ٹینک شکن میزائل ٹارگٹ کو نشانہ بنانے میں امریکی میزائلوں سے کئی گنا بہتر ہیں اور پاکستان اب تک 20 ممالک کو10 ہزار ایچ جے ایٹ ٹینک شکن میزائل فروخت کرچکاہے۔

پاکستان جن ممالک کو یہ ٹینک شکن میزائل فروخت کر رہا ہے ان میں بنگلہ دیش، مصر، بولیویا، کینیا، ملائشیا، مراکش، ایکواڈور، شام، سوڈان، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہونے کی وجہ سے مستقبل میں پاکستان کو اسلحہ سے متعلق مزید ٹیکنالوجی ملنے کی امید ہے۔

دوسری جانب بیجنگ کے سینا ملٹری نیٹ ورک کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر جیٹ طیاروں کی ٹیکنالوجی کو بھارت اور امریکا تک رسائی سے محفوظ رکھیں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر کا بلاک ٹو ورژن چین میں ژیاؤلونگ ایف سی ون کے نام سے تیار کیا گیا ہے اور پاکستانی فضائیہ کا حصہ بن چکا ہے جس میں سافٹ ویئر کی بہتری اور ہوا میں ایندھن بھرنے کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کا معائنہ کرنے کے درخواست بھی کی تھی جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر امریکا کے ایف 16 طیاروں سے قدرے بہتر ہے کیونکہ یہ وزن میں ہلکا، دشمن کے ریڈار پر کم نمایاں ہوتا اور ایندھن کے اضافی ٹینک بھی لے جاسکتا ہے، اس کے علاوہ فضا سے فضا تک مار کرنے والے 4 میزائل لے جاسکتا ہے جو ریڈار سے رہنمائی لیتےہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر کے حوالے سے پاک فضائیہ کی مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ ائیر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7 ہزار گھنٹے کی پروازیں کی گئیں جس میں اس طیارے کی پرواز اور کارکردگی کو بہت موثر دیکھا گیا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful