پاکستان اور ایران دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر رضامند

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جوادظریف 2021 تک دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر رضامند ہوگئے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورباہمی طورپرمربوط خطے کے اپنے وژن پر عمل پیراہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور اس ہدف کے حصول کیلئے پڑوسی ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اورایران اہم کردارادا کر سکتے ہیں

انہوں نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اورتجارتی روابط سمیت مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی استفادے کے حامل اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورخطے میں امن اورسلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران کے درمیان 2021ء تک دوطرفہ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پرپہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے دونوں ممالک کومل کربامقصد اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نے علاقائی اقتصادی استحکام سے استفادے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر زوردیا۔

انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو عملی شکل دینے کے ضمن میں متعلقہ امور بشمول پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے کیلئے مالی وسائل اورسنیپ بیک شق کے حل کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورباہمی طورپرمربوط خطے کے اپنے وژن پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس ہدف کے حصول کیلئے پڑوسی ممالک ہونے کے ناطے پاکستان اورایران اہم کردارادا کرسکتے ہیں’۔

انہوں نے کشمیری عوام کے اصولوں پرمبنی جدوجہد کی ثابت قدم تعاون پر ایران کی قیادت کا شکریہ اداکیا۔

ایران کے وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں کی تعریف کی اورکہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اس ضمن میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجے میں اقتصادی اورعوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہواہے۔

انہوں نے سرحدپارغیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے بارڈرمنیجمنٹ کے ضمن میں پاکستانی اقدامات کی بھی تعریف کی۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹرجواد ظریف ان دنوں پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔

وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب کے ساتھ باہمی مشاورت کریں گے۔

اس دورے کے دوران وہ متعلقہ وزراء اوراعلی فوجی وسول حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful