‘ پاکستان جل رہا ہے، کراچی جل رہا ہے’

ان تصاویر کے کیپشن میں اگر لکھ دوں
‘حلب جل رہا ہے یا غوطہ جل رہا ہے’
‘کشمیر پہ مظالم بند کرو،’
یا
‘فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو’
یا چلیں یہ بھی نہیں اتنا ہی لکھ دوں روڈ ایکسڈنٹ کے نتیجے میں باپ جاں بحق بچہ زخمی، تو ان سے ھمدردی کرنے کو بے شمار لوگ ان تصاویر کو شئیر کریں گے ان کے لئے غمگین ہوں گے اور بچے کی شفاء یابی کے لئے دعا گو ہوں گے، اور ان پر ہونے والے ظلم اور ظالم کی کھل کر مذمت کریں گے.
لیکن ان تصاویر میں نظر آنے والوں کے ساتھ ایسا کچھ بھی تو نہیں ہوا، ان تصاویر میں کفن میں لپٹا شخص امیر علی ہے جسے آج کراچی میں شیعہ مسلمان ہونے کے جرم میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ/لشکرِ جھنگوی نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، اور اس میں زخمی نظر آنے والا اس شخص کا بچہ اس وقت ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں ہے، اسکا ایک اور شیعہ ساتھی بھی شدید زخمی ہوا ہے.
اس حساب سے اس تصویر کا کیپشن بنتا ہے،

‘شیعہ نسل کشی بند کرو’
یا پھر
‘ پاکستان جل رہا ہے، کراچی جل رہا ہے’

اور پاکستان کو جلانے میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی شریک ہیں جنہیں کشمیر، فلسطین، شام الغرض دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مظلوموں کا درد تو محسوس ہوتا ہے، انکے حق میں آواز اٹھانا، انکی تصاویر شئیر کرنا، ان پر ظلمکی مذمت کرنا تو اپنا انسانی فرض سمجھتے ہیں، لیکن اپنے ہی ملک میں اپنے ساتھ رہنے والوں کا درد محسوس نہیں ہوتا، یا اگر محسوس ہوتا بھی ہو تو کسی نہ کسی مصلحت کے تحت خاموش رہتے ہیں.
ھاشمی وقار

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful