پاکستان حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سالمیت کا تحفظ کریگا، جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سالمیت کا تحفظ بھی کرے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی شعبے میں تعاون اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے بردارانہ تعلقات اب باہمی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، خطے میں استحکام اور مسلم امہ کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کا کردار بہت اہم ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful