پاکستان دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے نام گرے لسٹ سے نکال دیں گے، امریکہ کی نئی شرط

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے افغانستان میں قیام امن اور دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے سے مشروط کرتے ہوئے پاکستان پر ایک نیا ”ڈومور“ کا مطالبہ کردیا ہے۔

امریکہ نے پاکستان پر واضع کیا ہے کہ وہ پاکستان میں مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانے اور پشت پناہی سے دستبردار ہو کر افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار اد ا کرے تو ایف اے ٹی ایف پر دباﺅ بڑھا کر پاکستان کا نام گر ے لسٹ سے نکلوانے میںکردار ادا کرے گا جبکہ پاکستان نے امریکہ سمیت اتحادی ممالک پر واضع کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔اہم سفارتی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر دباﺅ بڑھایا جارہا ہے کہ وہ افغانستان کے اندر قیام امن کیلئے مثبت اور تاریخ ساز کردار اد اکرے، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے بے بنیاد پراپیگنڈے کو تقویت دی جارہی ہے کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی کو پروموٹ کرنے کیلئے جہاد ی کیمپ موجود ہیں جن کی پاکستان کے اندر مخصوص ادارے معاونت کررہے ہیں۔پاکستان سفارتی سطح پر سینکڑوں مرتبہ ایسے تمام الزامات کی تردید کرچکا ہے حالانکہ آج تک بھارت اس من گھڑت پروپیگنڈے کا کوئی ثبوت منظر پیش نہیں کرسکا ہے۔

بھارت اسی بات کو جواز بناکر امریکہ کے ساتھ ملکر ایف اے ٹی ایف پر دباﺅ بڑھا رہا ہے کہ پاکستان کا نام ایسے ممالک کی لسٹ میں شامل کیا جائے جو دہشتگردوں کو مالی معاونت کرنے اورمنی لانڈرنگ کے مرتکب ہیں۔یہ بھی معلوم ہو اہے کہ بھارت مخصوص عزائم کے تحت افغانستان میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں سمیت مبینہ حملوں کا مورد الزام بھی پاکستان کو ٹھہرایا جارہا ہے ، اور ایسی دہشتگرد کاروائیوں کا بھارتی میڈیا اقوام عالم میں پھیلا رہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے جو کہ حقیقت سے متصادم ہے، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ سال 2003ءسے لیکر 50ہزار جانوں کے نذارانے اور 123ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے جس کو بین الاقوامی برادری بھی تسلیم کرتی ہے۔

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر دباﺅ بڑھایا جارہا ہے کہ وہ مبینہ دھشتگردوں کے خلاف نہ صرف سخت اقدامات کرے بلکہ بھارت جن علاقوں کی دھشتگردوںکے خلاف سرجیکل سٹرائیک کی نشاہدہی کرے ان میں مشترکہ طور پر اپریشن کیے جائیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پر امریکہ اور اتحادی ممالک کی جانب سے پریشر بڑھایا جارہا ہے کہ اگر امریکہ اور بھارت کی ایماءپر سخت اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا نام مبینہ طور پر دھشتگردوں کو مالی معاونت کرنے اور منی لانڈرنگ کرنے والے ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful