پاکستان سعودی اتحاد میں شامل ہو گا یا نہیں ؟ اسلام آباد سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے ہمسایہ ملک ایران سے تعلقات پر منفی اثرات سے بچنے کیلیے سعودی اتحاد میں قائم ہونے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر ’’ریڈلائنز‘‘ کھینچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق اس معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ ریاض میں ہونے والی حالیہ عرب اسلامک امریکا سربراہ کانفرنس میں سعودی حکام کے بیانات کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ اتحاد کا مقصد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کو کاؤنٹر کرنا بھی ہے، حکومت اصولی طور پر سعودی اتحاد کا حصہ بننے پر تیار ہے اگر اسکا واحد مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف لڑنا ہو تاہم حکام کے مطابق حتمی فیصلہ اس وقت ہوگا جب اتحاد کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) تیار ہو جائیں گے، ٹی او آرز رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں فائنل کیے جائیں گےایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان اپنی تجاویز وزرائے دفاع کے اجلاس میں پیش کرے گا جس کا انعقاد اگلے چند ہفتوں میں ہوگا، پاکستان تجویز پیش کرے گا کہ اتحاد کا واضح مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ ہونا چاہیے، اس سے انحراف کیا گیا تو نہ صرف امہ مزید تقسیم ہو جائے گی بلکہ فوجی اتحاد کو بھی نقصان ہوگا، ہمارا نکتہ نظر بہت واضح ہے کہ ہم صرف دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلیے اس اتحاد میں شامل ہوں گے.

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی کہا کہ پاکستان نے بھی فوجی اتحاد میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، ابھی اس اتحاد کے ٹی او آرز کا فیصلہ ہونا باقی ہے، ہمیں قیاس آرائیوں میں الجھنے کے بجائے وزرائے دفاع کی میٹنگ کا انتطار کرنا چاہیے جس میں اس کی تمام جہتوں کا تعین کیا جائیگا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful