پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن 2018 میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

 پاکستان عوامی تحریک نے 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پاکستان عوامی تحریک کے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن میں حصہ لینے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر انتخابی ٹکٹوں اور امیدواروں کے چناو کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیں گے جو درخواستوں پرغور کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کریں گے۔ قبل ازیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب غیر متوقع طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.