پاکستان مخالف ہر سازش کو پوری قوم اتحاد و یکجہتی اور شعور سے ناکام بنا دیگی، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں اسلحے کے پھیلاؤ سے خطے کے امن کو خراب کرنے میں منفی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے، دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشن کرکے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن انتشار پھیلا کر بیرونی قوتوں کے ناپاک عزائم کو تقویت دینا چاہتے ہیں، ملک کے عوام ایسے عناصر پر نظر رکھیں، جو فرقہ واریت پھیلا کر امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، عیدالفطر کے تینوں دن امن و امان کی بہتر صورتحال پر پاک فوج، رینجرز، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کارکنان و معززین سے عید ملتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ امریکا کا دہرا معیار خطے میں منفی سوچ کو جنم دے رہا ہے، امریکی انتظامیہ بھارت کی زبان بولنے کی بجائے حقائق پر بات کرے، پاکستان کی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پاکستان نے سلامتی کونسل کو دے دیئے ہیں، ایسی صورتحال میں امریکہ کا یکطرفہ جھکاؤ عالمی قوانین کے خلاف اور امن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوش یادو کے اعترافی بیانات اور دیگر ثبوتوں نے بھارت کے ناپاک عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے، پاکستان کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کو پوری قوم اتحاد و یکجہتی اور شعور سے ناکام بنا دینگے، امریکا اپنے اسلحے کے پھیلاؤ اور مفادات کے خاطر بھارت کا ساتھ دیکر منفی کردار ادا کر رہا ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful