پاکستان میں روسی ایس یو وی گاڑیوں کی پیداوار شروع کی جائے گی

پاکستان میں روسی Derways Cowboy ایس یو وی گاڑیوں کی پیداوار شروع کی جائے گی۔ پاکستانی کمپنی Karakoram motors نے اس گاڑی کی پیداوار سے متعلق دستاویزات خرید لی ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روسی ایس یو وی گاڑی ہے جو سن 2003 میں رومانیہ کی ساخت کی ARO ایس یو وی گاڑی کی بنیاد پر ڈیزائن کی گئی تھی۔ یہ گاڑیاں شمالی قفقاز میں واقع ری پبلک کراچائیوو چرکیسیا میں ڈیڑھ سال تک بنائی جاتی رہی تھیں لیکن اس کے بعد آرو کمپنی دیوالیہ ہو گئی اس لیے یہ پروجیکٹ بند کر دیا گیا۔
اب کمپنی Karakoram motors اپنے کارخانے میں Derways Cowboy گاڑیوں کی پیداوار شروع کرے گی۔ گاڑی کا ڈھانچہ اور اندر کی آزمائش پرانی برقرار رکھی جائے گی لیکن انجن اور اہم پرزے چینی ساخت کے استعمال کئے جائیں گے۔ ایسی ایک گاڑی کی قیمت پندرہ ہزار ڈالر ہوگی۔
تبدیل کردہ گاڑی کے ڈیزائن پر بیلارس سے تعلق رکھنے والے ماہر آندرے تروفیمچوک کام کر رہے ہیں جو چینی ڈیزائن سٹوڈیو کے عملے میں شامل ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful