پاکستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا گیا، ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا گیا، مذہب ماں کی گود پڑھاتی ہے، حکومت یا ریاست کا کام نہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ خدیجتہ الکبری کانفرنس سے خطاب میں وفاقی ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ حضرت خدیجہ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں، ام المومین کی سیرت عالم خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے، میلاد و عزاداری کے جلوس امن کے داعی ہیں کاروبار کے رستے میں رکاوٹ ہرگز نہیں۔ خدیجتہ الکبری کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں، کشمیر فلسطین کی آزادی کے طلبگاروں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے عالم اسلام مشترکہ کردار ادا کرے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ام المومنین حضرت خدیجہ سمیت سرزمین حجاز میں موجود تمام امہات المومنین و اہلبیت اطہار کے مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ بحال کی جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی تعلیمات سیرت اور خدمات کو عام کرنے کے لیے او آئی سی خصوصی اقدامات کرے۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی خدیجتہ الکبری خواتین یونیورسٹی قائم کی جائے، حکومت پاکستان عالم اسلام میں انتشار و افراق کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، مسلم ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں، کشمیر فلسطین کی آزادی کے طلبگاروں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے عالم اسلام مشترکہ کردار ادا کرے، وطن عزیز میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کروایا جائے، پوری قوم آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتی ہے، مغرب کی ثقافتی یلغار کے مقابلہ کے لیے عالم اسلام مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، حضرت خدیجہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے حکمران سیاستدان اپنا سرمایہ پاکستان میں لائیں تاکہ ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز میں انتشار کے خاتمے کے لیے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے، بیرونی امداد لینے والی مذہبی جماعتوں کا آڈٹ کیا جائے، پاکستان میں سنی شیعہ برادران یکجان ہیں یکجان رہیں گے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful