census in pakistan

پاکستان میں نو سال کے التواء کے بعد چھٹی مردم شماری کا آغاز

پاکستان میں نو سال کے التواء کے بعد چھٹی مردم شماری کا آغاز

پاکستان میں نو سال کے التواء کے بعد چھٹی مردم شماری کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب صوبہ سندھ میں اِسے سیاسی مخالفت کا سامنا ہے اور قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے سربراہ اور چیف سینسس کمشنر آصف باجوہ اِسے ایک آئینی عمل قرار دے رہے ہیں جو ہر حال میں ہونا ہے تاکہ وسائل کی تقسیم مساوی انداز میں ہو سکے لیکن بعض سیاسی جماعتیں اِسے اپنے مینڈیٹ پر ڈاکے سے تشبیہ دے رہی ہیں۔
مردم شماری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات
بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں چیف سینسس کمشنر آصف باجوہ نے بتایا کہ اُن کو اِس وقت درپیش سب سے بڑا چیلینج یہ ہے کہ ‘عوام کو اِس بات پر مائل کیا جائے کہ وہ مردم شماری کا نمائندہ اُن کے پاس pakistan census report armyجائے تو اُس سے تعاون کریں اور اُس وقت کریں جب وہ آپ کے گھر پر آئے نہ کہ کسی اور وقت آنے کا کہیں۔’

اُنہوں نے بتایا کہ اِس کے علاوہ دوسرا چیلنج ادارے کا انتظامی ہے جس میں عملے کے ایک لاکھ 18 ہزار افراد کی تربیت اور اُنہیں پونے دو لاکھ بلاکوں میں تقسیم کر کے اندراج کروانا اور پر کیے گئے فارمز کی واپسی شامل ہے۔
آصف باجوہ نے بتایا کہ مردم شماری کو شفاف بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی حمیات حاصل ہے اور اُن کی زیرِ نگرانی بین الاقوامی اور مقامی مبصرین آ رہے ہیں جو اِس عمل کا جائزہ لیتے رہیں گے اور ادارہ برائے شماریات اُن کو ملک کے طول و عرض میں جانے میں مدد فراہم کرے گا۔
چیف سینسس کمشنر نے بتایا کہ غلط معلومات فراہم کرنے پر جرمانے اور سزائیں دینے کا زیادہ دآرومدار شمار کیےجانے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے پر ہے۔
اُنھوں نے بتایا ‘ ہم نے شناختی کارڈ کو سکین کر کے خاندان کی تفصیلات نکالنے کا انتظام بھی کیا ہوا ہے تو اِس طرح بھی معلومات کی پڑتال ہو سکے گی۔ اِس کے علاوہ فارم عام نہیں بلکہ مشین ریڈایبل فارمز ہیں۔’
پاکستان میں آج تک 5 مردم شماریاں ہو چکی ہیں۔
پہلی مردم شماری 1951
دوسری مردم شماری 1961
تیسری مردم شماری 1972
چوتھی مردم شماری 1981
پانچویں مردم شماری 1998
چھٹی مردم شماری 2017
مردم شماری کے پہلے مرحلے کے پہلے بلاک میں خانہ شماری 15 سے 17 مارچ ہو گئی جس میں فرام 2 کی تقسیم 18 سے 27 مارچ تک ہو گی اور اس کے بعد بے گھر آبادی کا شمار 28 مارچ کو ہو گا اور فارم 2 کو جمع کرنا اور محفوظ بنانے کا عمل 29-30 مارچ کو ہو گا۔
اس کے بعد پہلے مرحلے کے بلاک 2 میں خانہ شماری 31 مارچ سے 2 اپریل تک، فارم 2 کی تقسیم 12-3 اپریل، بے گھر آبادی کا شمار 13 اپریل، فارم 2 جمع کرنا اور محفوظ بنانا 14 اپریل
دوسرا مرحلہ پہلے کے دس دن کے وقفے 25 اپریل کو شروع ہوکر 25 مئی کو ختم ہو گا۔
خانہ و مردم شماری کیوں ضروری ہے؟
مردم شماریتصویر کے کاپی رائٹ
مردم شماری ہر 10 سال بعد کرایا جانا اِس لئے ضروری ہے کہ آبادی کی درست تعداد معلوم ہو سکے اور اُس کی بنیاد پر اُن کی نمائندگی یعنی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشتوں کی تعداد طے کی جا سکے۔ اِس کے علاوہ آبادی کے تناسب سے نیشنل فنانس کمیشن کے ذریعے صوبوں کو فنڈز اور وسائل مہیا کرنا اور سرکاری ملازتوں میں کوٹے بھی اِسی مردم شماری کے اعداد کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہیں۔
1951 میں کی جانے والی پہلی مردم شماری میں پاکستانیوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ تھی جبکہ 1998 میں ہونے والی آخری مردم شماری میں پاکستان کی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ تھی۔
اِس طرح 47 سالوں کے دوران پاکستان کی آبادی میں نو کروڑ 86 لاکھ بارہ ہزار افراد کا اضافہ ہوا تھا۔ آخری مردم شماری کے مطابق پاکستان میں مرد عورتوں کے مقابلے میں 50 لاکھ زیادہ تھے۔
مردم شماری میں کس کسی کی معلومات حاصل کی جائیں گی؟
pakistan census 2017
ہر انسان کی معلومات جو 15 مارچ کو پاکستان میں موجود ہے۔سفراء کی معلومات دفترِ خارجہ سے حاصل کی جائیں گی جبکہ پناہ گزینوں کی معلومات کیمپ انتظامیہ سے حاصل کی جائیں گی۔
طریقۂ شمار
معلومات گھر گھر جاکر جمع کی جائے گی۔ جس میں فیلڈ آپریشن (طریقہ کار) کے تحت خانہ و مردم شماری ایک وقت میں ایک ساتھ کی جائے گی۔
اس میں پہلے تین دن خانہ شماری، دس دن مردم شماری اور ایک دن بے گھر آبادی کا شمار
کب کب کیسے کیسے
مردم شماری دو مرحلوں میں تمام صوبوں میں بیک وقت ہو گی جس میں دو فارمز ترتیب دیے گئے ہیں جس میں فارم 1 خانہ شماری اور فارم 2 مردم شماری
کس دن کیا کام کیا جائے گا؟
پہلے مرحلے میں بلاک ایک کے تحت خانہ شماری 17-15 مارچ، فارم 2 کی تقسیم 27-18 مارچ، بے گھر آبادی کا شمار 28 مارچ اور فارم 2 جمع کرنا اور محفوظ بنانا 30-29 مارچ تک ہو گا۔
پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک کے تحت خانہ شماری 31 مارچ سے 2 اپریل، فارم 2 کی تقسیم 12-3 اپریل، بے گھر آبادی کا شمار 13 اپریل، فارم 2 جمع کرنا اور محفوظ بنانا 14 اپریل تک ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ پہلے کے دس دن کے وقفے کے بعد 25 اپریل کو شروع ہوکر 25 مئی کو ختم ہوگا۔
انتظامی یونٹس
پانچ صوبے، فاٹا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو فیز 2-1 میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں خانہ و مردم شماری 30 مارچ سے شروع ہوکر 23 مئی کو ختم ہوگی۔
خانہ و مردم شماری کو چار یونٹس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بلاک 250-200 گھر، سرکل پٹوار، شہری آبادی کا کچھ حصہ، کنٹونمنٹ یعنی 7-5 بلاک، چارج حلقہ، شہری آبادی کا کچھ حصہ، کنٹونمنٹ یعنی 7-5 سرکلز اور ڈسٹرکٹ ضلع، تحصیل، تعلقہ اور کنٹونمنٹ
خانہ و مردم شماری کے لیے افرادی قوت اور کل بجٹ
8 انتظامی یونٹس میں کل 118826 افراد اور دو لاکھ فوجی اہلکار شامل ہوں گے جبکہ کل بجٹ ساڑھے 18 ارب میں سے افواجِ پاکستان کے لیے 6 ارب، سولین کے لیے 6 ارب اور ٹرنسپورٹ کے لیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہی

شکریہ بی بی سی اردو

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful