پاکستان میں پہلی کلینکل ٹرانسپلانٹ امیونالوجی لیبارٹری

لیبارٹری کے قیام کا مقصد ٹرانسپلانٹ سائنسز کے میدان میں ترقی لانا ہے،لیبارٹری میں ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں ٹشو ٹائپنگ، اینٹی باڈیز کا سراغ لگانا اور انتہائی حساس طرز کے ٹرانسپلانٹیشن ،خصوصا ً وہ مریض جن کا کسی وجہ سے ٹرانسپلانٹ نہ ہورہا ہو،مدد لینا ہے۔
لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے قبل ممتاز ڈاکٹرقاسم مہدی کی یاد میں میموریل لیکچر کا انعقاد کیا گیا،جس میں پروفیسر مدحت عسکر نے ’’کیریئر میں ترقی بذریعہ تدریس اور تربیت یعنی ایک تیر سے دو شکار ‘‘ کے موضوع پر  دلچسپ لیکچر دیا جسے شرکا نے بیحد سراہا ، لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست میں بھی انتہائی جوش و خروش دیکھنے کو ملا ، ڈاکٹر قاسم مہدی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مالیکیولر بایولوجسٹ کے طور پر اپنی پہچان رکھتے تھے،وہ 2016 میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب رضوی نے بھی خطاب کیا ،انھوں نے ڈاکٹر قاسم مہدی کی شخصیت کے اہم پہلوؤں اور ایس آئی یو ٹی  میں ان کی خدمات  پر روشنی ڈالی،انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم مہدی انتھک محنت کرنے والوں میں سے تھے اور علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کی لگن رکھتے تھے، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہدی ورلڈجینوم پراجیکٹ کے ممتاز رکن تھے، پاکستان میں ارتقائی جینیات پر کام کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful