پاکستان میں کئی ممالک کی 221 تنظیمیں کالعدم قراردی جاچکی ہیں

اسلام آباد: حکومت پاکستان امریکا ،تیونس ،صومالیہ ،بوسنیا ،ازبکستان ،فلپائن ، انڈونیشیااور مصر سمیت کئی ممالک کی 221تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت میں پیش کی جانے والی فہرست میں ہوا۔ دہشت گردی یا دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث تنظیموں میں بینک ، ٹریڈنگ کمپنیاں، پراپرٹی کمپنیاں، ریلیف ایجنسیاں ،ہولڈنگ کمپنیاں ، ٹیلی کمیونیکیشن اور منی ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ان کمپنیوں اور تنظیموں کا تعلق امریکا ،تیونس ،صومالیہ ،بوسنیا ،ازبکستان ،فلپائن ، انڈونیشیااور مصر سمیت کئی ممالک سے ہے۔ حکومت پاکستان نے محکمہ داخلہ کی سفارشات پر 60 ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ جبکہ وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں ملکی وغیر ملکی 171تنظیموں کو دہشت گردقراردیا گیاہے بین الاقوامی اور ملکی دہشت گرد تنظیموں میں سب سے زیادہ پابندیاں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں لگائی گئیں۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ کیا عدلیہ کے پاس مقدمہ فوجی عدالت کو بھیجنے کے اقدام پر نظر ثانی کا اختیار ہے، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب مقدمہ عدالت میں آئے گا تو دیکھا جائے گا، جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ آپ ہمیں یہ کہہ رہے ہیں کہ مقدمہ آئے گا تو دیکھیں گے! کیا ہم یہ بات نوٹ کرلی۔ بعد میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful