پاکستان نے ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17لڑاکا طیارے نے ایران کی جانب سے بھیجا گیا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے، ایرانی ڈرون صوبہ بلوچستان کے علاقے پنچگور میں پاکستانی سرحد کے45کلومیٹر اندر گرایا گیا ہے۔نامور دفاعی تجزیہ کار اور صحافی وجاہت ایس خان نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کہ ہے کہ پی اے ایف ، جے ایف 17نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایران کاایک جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جو کہ پاکستانی سرحد کے اندر پرواز کر رہا تھا۔ڈرون گرائے جانے کے بعد پاک ایران سرحدی حکام کے درمیان فوری طور پر فلیگ میٹنگ بلائی گئی جس کے بعد پاکستان نے ایران سے ڈرون کے معاملے پر احتجاج کیا جبکہ ایرانی حکام سے پاکستانی علاقے پر مارٹر گولوں کی فائرنگ پر جواب طلب کیا گیا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful