پاکستان نے ایران میں دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جنداللہ کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جنداللہ کو کالعدم قرار دے دیا۔ وفاقی حکومت نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھ دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جند اللہ کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دے کر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھا گیا ہے۔ جنداللہ ایران میں حکومت مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ جنداللہ کے دہشتگرد ایران میں وارداتوں کے بعد مبینہ طور پر پاکستانی علاقوں میں چھپ جاتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے باقاعدہ پابندی کے بعد جنداللہ کو سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful