پاکستان کا جدید ترین کروز میزائل بابر 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان کی مسلح افواج نے جدید ترین کروز میزائل بابر 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر 2 کروز میزائل فضا، زمین اور سمندر میں بھی مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل 700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر 2 میزائل میں جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور جدید ترین آلات استعمال کیے گئے، کروز میزائل بابر ٹو میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور انہوں نے اس موقع پر کہا کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.