پاکستان کشمیر پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کر سکتا:ایاز صادق کا بھارت کو واضح پیغام

لاہور ( نیوز ڈیسک ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا لیکن بھارت کا طرز عمل خطے کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برہان وانی شہادت نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کا نیا حوصلہ دیا جبکہ کشمیر کی جدو جہد میں برہان وانی کی شہادت امید کا نیا باب ہے جبکہ کشمیر کاز پر پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنونی سیاست مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے اور بھارتی قیادت کا طرز عمل خطے کیلئے خطرے کا باعث ہے جبکہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ایاز صادق نے عالمی برداری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ اقوام عالم کو بھی معلوم ہے کہ بھارت نے کشمیر میں قتل و غات کا بازار گرم کیا ہواہے ۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful