تازہ ترین

پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کیلئے امریکہ، بھارت اور اسرائیل سازشیں کر رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل نظام مصطفے متحدہ محاذ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے علمبردار فوج، عدلیہ اور ووٹر کو عزت دینے کی بات کیوں نہیں کرتے، کوئٹہ میں خودکش حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، بھارت نواز جماعتیں نواز شریف کی اتحادی بنی ہوئی ہیں، اچکزئی، حاصل بزنجو، اسفندیار ولی، فضل الرحمن بھارت کیخلاف کیوں نہیں بولتے، سول اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، نیکٹا کی عدم فعالیت حکومت کی ناکامی اور نااہلی ہے، قوم ملک کے غداروں اور مودی کے یاروں سے نفرت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کیلئے امریکہ، بھارت اور اسرائیل سازشیں کر رہے ہیں، بیرونی سازشوں کے مقابلے کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے، پاک فوج کی کردار کشی کرنیوالے پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے مقاصد پورے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں کرپشن کے بت پاش پاش ہو جائیں گے، قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کے محاسبہ کیلئے قومی اتحاد یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستانی قوم کو لسانیت، علاقائیت، صوبائیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں، قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قوم کو عدلیہ اور فوج پر اعتماد ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ن لیگ اقتدار سے ہی نہیں سیاست سے بھی آؤٹ ہونیوالی ہے، مسائل زدہ عوام حکومتی مظالم کا بدلہ ن لیگ سے ووٹ کے ذریعے لے گی، ن لیگ کی نااہل حکومت نے پانچ سالوں میں کوئی انتخابی وعدہ پورا نہ کر کے عوام کو مایوس کیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، حکمران خوشحال اور ملک بدحال ہو گیا ہے۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful