پاکستان کی تاریخ کا اِیک اور شرمناک اسکینڈل : اسلام آباد کی خاتون افسر نے اپنے ساتھ کام کرنے والے نوجوان مرد افسر کے ساتھ کیا کاروائی ڈالی ؟خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہراساں کا جب بھی لفظ ذہن میں آتا ہے تو مرد کا خاکہ ذہن میں ابھرتا ہے۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں مرد افسر نے خاتون افسر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کردی۔انسداد ہراسیت محتسب نے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں صوبہ پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے (مرد) افسر نے خاتون افسر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کردی تاہم محتسب نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹر(ایم ایس این سی )پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (پنجاب) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید حسین حیدرکی جانب سے دائرکی گئی۔درخواست گزار نے محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ خاتون افسر کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق سرینگرسے ہے اور اس کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیساتھ تعلقات ہیں۔وہ بدتمیزی کرتی ہیں، دھمکیاں دیتی ہیں۔محتسب نے ممبر پلاننگ اینڈ ڈپارٹمنٹ (پنجاب) شبانہ حیدر، ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹرسے فاطمہ شاہ، ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹرکنزا باجوہ، پلاننگ اینڈ ڈپارٹمنٹ بورڈ اور چیئرمین کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful