پاکستان کے بیشتر میدانی حصوں میں گرمی میں کمی آگئی

لاہور:ملک کے بیشتر میدانی حصوں میں گرمی میں کمی آگئی ہے۔ادھر پاکستان کے زیر اثر ریاست گلگت بلتستان میں چار دن سے جاری بارش کا سلسلہ تھم جانے کے بعد آج موسم خوشگوار ہے۔پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسم کافی بہتر ہے بلوچستان کے بہت سے شہروں میں گزشتہ دو دن کی بارش کے بعد آج ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی اور گرمی میں کمی آگئی ، ادھر خیبر پختونخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔ سندھ کے شہروں میں پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک گرمی میں کمی آگئی ہے ۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سمیت دوسرے اضلاع میں موسم کافی خوشگوار اور سرد ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، ریاست گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful