پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسد عمر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت سے الگ ہو رہے ہیں۔

البتہ کابینہ ڈویژن کی طرف سے ابھی تک اسد عمر کے مستعفی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ’وزیرِ اعظم کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ کی جگہ توانائی کا قلمدان سنبھال لوں۔ لیکن میں نے ان کی مرضی سے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لوں گا۔‘

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.