پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان

لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے۔ یہ علیحدہ ملاقات  14 اور 15 جون کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوگی۔

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے 2013 سے دونوں ممالک کے درمیان معطل باضابطہ مذاکرات کی راہ کھل سکتی ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کی تجویز کا غیر رسمی پیغام روس اور چین کے ذریعے بھارت کودے دیا ہے۔

نئی دہلی میں اعلیٰ حکام نے ملاقات کی تجویز کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔

رواں ماہ بشکک میں وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی پاک بھارت وزراخارجہ شرکت کریں گے، تاہم سائیڈ لائن ملاقات کے متعلق ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.