پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانیوالے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

راجستھان (ویب ڈیسک) پاکستان میں قید رہنے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو وطن واپس لوٹنے کے بعد پہلی پوسٹنگ مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو راجھستان کے سورت گڑھ ائیر بیس پر تعینات کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق

ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ائیر بیس پر تعینات تو کر دیا گیا ہے لیکن اسے کاک پٹ میں بیٹھنے کی اجازت ملی یا نہیں اس حوالے سے فی الوقت کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ہی پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے دوبارہ پھر سے اپنا اسکوارڈن جوائن کر لیا تھا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اپنے دوستوں کے ہمراہ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ابھی نندن کے اسکوارڈن کے کئی ساتھیوں نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سیلفیاں لیں۔ جبکہ ابھی نندن کی آمد پر تالیوں سے اس کا استقبال کیا گیا۔ ویڈیو میں کئی بھارتی اہلکاروں نے بھارت اور ابھی نندن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ویڈیو میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے ساتھیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے ٹھیک ہونے کے لیے بہت سے لوگوں نے دعائیں کیں جس میں آپ سب کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ لہٰذا یہ تمام تصاویر آپ کے گھر والوں کے لیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ابھی نندن کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے بھارتی اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے ان کا تمسخر اُڑایا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی حراست میں رہنے والے اور پاکستان کے رحم و کرم کی وجہ سے اپنے وطن واپس جانے والے ابھی نندن کی وطن واپسی اور اسکوارڈن جوائن کرنے پر اتنی خوشی سمجھ سے باہر ہے۔

بھارتی عوام ایک بزدل شخص کو ہیرو بنا کر پیش کر رہی ہے جو مضحکہ خیز ہے۔ دوسری جانب اکستان میں دراندازی کی کوشش میں اپنا جہاز تباہ کرا کے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے انڈین فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ کون ہیں؟ اور ان کا بھارت کے کس حصے سے تعلق ہے۔ عوام اس انڈین پائلٹ کے بارے میں جاننے کیلئے انٹرنیٹ پر سرچ کر رہے ہیں اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے 2011ء میں فلمایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ پاکستانی فوج کے زیر حراست انڈین پائلٹ کا نام (ابھی نندن) ہے جو کہ انڈیا کے سابق ائیر مارشل کا بیٹا ہے۔ ابھی نندن کو پاکستان میں کارروائی کرنے کی ناپاک کوشش میں اپنے جہاز سے ہاتھ دھونا پڑا تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئ ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے انڈین پائلٹ کو ناصرف مشتعل عوام کے ہاتھوں بچایا بلکہ اس کو طبی سہولیات بھی فراہم کیں، جس کا اس نے اپنے ویڈیو بیان میں تذکرہ بھی کیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.