پاک فوج نے بے دریغ قربانیاں دیکر جنوبی وزیرستان میں امن قائم کیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ

وزیرستان ( نیوز ڈیسک ) پاک فوج نے بے دریغ قربانیاں دے کر جنوبی وزیرستان میں امن قائم کر دیا ہے، اب امن کو قائم رکھنا محسود قبائل کی ذمہ داری بنتی ہے۔ دہشت گردی تعلیم کی کمی کیوجہ سے پھیل گئی، قبائلی عمائدین قبائلی بچوں کو سکولوں میں بھیجنے کے لئے کردار ادا کریں، تاکہ اس علاقے سے جہالت کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے گذشتہ دن آرمی پبلک سکول کانی گرم کے افتتاح کے بعد محسود اور برکی قبائل کے عمائدین و مشران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کے ہمراہ جی او سی نائن ڈیو نعمان ذکریا، کانی گرم کے بریگیڈیئر منیر اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام خٹک کے علاوہ دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان سمیت پوری قبائلی پٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور یہاں کے معززین کو بھی بے اختیار کرکے اپنی من مانیاں کر رہے تھے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے بے دریغ قربانیاں دی اور بہت جلد علاقے میں امن قائم کر دیا۔ اب محسود قبائل کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن قائم رکھنے کے لئے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جہالت کیوجہ سے پھیل گئی اور اس علاقے میں تعلیم کا فقدان نہ ہوتا تو دہشت گردی میں اتنا اضافہ نہ ہوتا۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ قبائلی بچوں کو سکول بھیجنے میں کردار ادا کریں۔ کور کمانڈر نے مزید کہا کہ قبائلی عمائدین اور عوام ہمت سے کام لیں، پاک فوج اور سول انتظامیہ ترقیاتی کاموں کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل جرگہ کے مشر ملک مسعود عبدلائی نے آرمی پبلک سکول کانی گرم کے افتتاح پر کورکمانڈر پشاور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آرمی سکول ایک ایسے علاقے میں کھولا گیا ہے، جس کے اردگرد بہت زیادہ آبادی ہے۔ مسعود عبدلائی نے کہا کہ سکول اور ہسپتال کسی قوم یا فرد کے نہیں ہوتے، یہ حکومت کے ہوتے ہیں اور اس میں ہر ایک داخلہ لے سکتا ہے، اس لئے اس سکول کے محل وقوع پر محسود قبائل مطمئین ہیں اور پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful