پاک فوج کی کامیاب کاروائی چیف جسٹس سندھ کا بیٹا اویس شاہ بازیاب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے ایک گروپ نے اغواء کیا تھا، جس میں القاعدہ کے شریک ہونے کا بھی شبہ ہے۔

اویس شاہ کی بازیابی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی بازیابی میں انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی لیڈ کر رہی تھی جبکہ ایف سی اور سیکیورٹی فورسز بھی اس آپریشن میں شریک تھیں۔

جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ پچھلے 3 دن سے ہمارے پاس ایک مشتبہ گاڑی کے حوالے سے تکینیکی معلومات تھیں، جس کی نگرانی کی جارہی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے جس جگہ پر آپریشن ہوا، اس کا نام مفتی محمود چوک ہے، جو ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے ٹانک کی طرف جاتے ہوئے راستے میں پڑتا ہے، وہاں سے ایک راستہ ٹانک، ایک ژوب اور ایک شہر کی طرف جاتا ہے، ان تینوں راستوں پر چیک پوسٹیں بنائی گئی تھیں، جبکہ ریزرو فورس بھی وہاں موجود تھی۔

جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو نیلے رنگ کی ایک گاڑی نظر آئی، پہلے سپاہی نے اسے روکا تو ڈرائیور نے گاڑی کو دوسری سڑک پر چڑھانے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا،جس کی وجہ سے گاڑی لڑکھڑا کر رک گئی، جس کے بعد 2 دہشت گرد پچھلے دروازے سے نکلے اور انھوں نے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی، جنھیں موقع پرہلاک کردیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ دوسری پارٹی نے گاڑی کی تلاشی لی تو برقعے میں ایک خاتون نظر آئیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنی شناخت بتائیں، تو کوئی آواز نہیں آئی، جب نقاب اٹھایا گیا تو وہاں موجود نوجوان کے منہ پر ٹیپ لگا ہوا تھا اور ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور پاؤں میں بھی زنجیر تھی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جب ٹیپ ہٹایا گیا تو نوجوان نے بتایا کہ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا بیٹا اویس شاہ ہوں، جنھیں قریبی کیمپ لے جایا گیا اور پھر زنجیر کو کاٹا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں اویس شاہ کو ٹانک سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی لے جایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ‘ہمارے پاس خبریں تھیں کہ اغواء کار اویس شاہ کو مغربی سرحد کے ذریعے افغانستان لے جانا چاہتے تھے۔’

یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے ایڈوکیٹ اویس شاہ کو پاک فوج نے رات گئے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک آپریشن کے بعد بازیاب کروایا۔

اویس شاہ کو گذشتہ ماہ 20 جون کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک سپر اسٹور کے باہر سے اغواء کرلیا گیا تھا۔

اویس علی شاہ کے اغواء کے چشم دید گواہوں کا کہنا تھا کہ کلفٹن میں واقع سپر اسٹور کے گارڈز سمیت کوئی بھی انہیں بچانے کے لیے آگے نہیں آیا تھا۔

13659174_1235773086441541_8751379025329519754_n

13692503_1235773093108207_2795018396297009680_n

13669052_1235773133108203_7253465866324576710_n

13710022_1235773089774874_256288665885318409_n

13700170_1235773129774870_5815892993965609730_n

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful