پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلیے ٹریفک پلان جاری

کراچی :یکم اپریل تا 3اپریل تک جاری رہنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز انتظامات مکمل سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی فائنل کرلیاگیاہے جس کے مطابق تینوں میچوں کے دوران 7سے زائد مقامات پر ٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہیں۔شارع فیصل حبیب ابراہیم روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ،نیپا سے پی پی چورنگی، کشمیر روڈ سے جیل فلائی اوور تک عام عوام کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ جبکہ سر شاہ سلیمان روڈ پر لیاقت آباد نمبردس سے اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔یونیورسٹی روڈ پر 3،ڈالمیاروڈ پر ایک اور کشمیرروڈ پر3 پارکنگ لاٹس بنائے گئے ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید، اردو یونیورسٹی اور اتوار بازار گراونڈ شامل ہیں۔ ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کی جا سکے گی۔جبکہ کشمیر روڈ پر کے ایم سی، کے ڈی اے اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ انتظام ہو گا۔ پاکویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی تین روزہ سیریز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم اوراطراف میں چھ ہزار سے زائد اہلکارسیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسٹیڈیم کے اندر رینجرز اور باہرپولیس تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف وقفے وقفے سے فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.