پرویز مشرف نے دھماکہ کر دیا۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کا اصل ذمہ دار آصف زرداری کو قرار دیا ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا،بلاول، آصفہ، بختاور اور قوم جان لے کہ بینظیر کا اصل قاتل کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر کے قتل سے میرا تو نقصان ہی نقصان ہوا،بیت اللہ محسود کو استعمال کیا گیا،اس کے پیچھے کون تھا، میں اور میری حکومت تو بیت اللہ محسود کو مروانا چاہتے تھے، کس نے بے نظیر کو ٹیلی فون کرکے گاڑی سے باہر نکلنے پر اکسایا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ بے نظیر کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان کے اہم لوگ شامل تھے، آصف زرداری کے سابق افغان صدر کرزئی سے گہرے تعلقات تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو عینی شاہد تھے ان کا عدالت نے بیان ہی ریکارڈ نہیں کرایا، ڈاکوؤں کے سرغنہ خالد شہنشاہ کو کس نے بے نظیر کاسیکیورٹی انچارج بنایا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے رحمٰن ملک کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ رحمٰن ملک واقعے کے بعد اسلام آباد کیوں چلے گئے تھے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful