پندرہ سالہ طالبہ نے پرائیویٹ سکول میں پڑھنے کاخواب پورانہ ہونے پرخودکشی کرلی

گلگت(کرائم رپورٹ)ہنزہ التست کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی15سالہ طالبہ نے پرائیویٹ سکول میں پڑھنے کاخواب پورانہ ہونے پرخودکشی کرلی۔ایس پی ہنزہ طاہرہ نے کے پی این کوبتایا کہ حالیہ دنوں التست سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ سکول میں زیرتعلیم آتھویں جماعت کی سدرہ ابراہیم نے اپنے گھر کے واش روم میں رسی گلے میں پھنداڈال کرزندگی کاخاتمہ کردیا۔پولیس تحقیقات سے یہ پتہ چلا کہ سدرہ گورنمنٹ سکول میں زیرتعلیم تھی اور اچھے پرائیویٹ سکول میںپڑھناچاہتی تھی۔لڑکی کاوالدایک عام مزدورہے اور گھر کے8افرادکی کفالت کرتا ہے بیٹی کی یہ خواہش والد پوری نہیں کرسکتا تھا۔حالیہ دنوں سدرہ اپنی والدہ کے ساتھ کہیں گئی تھی واپس آنے کے بعد گھر میں والدہ چائے تیارکررہی تھی جب کہ بیٹی واش روم گئی تھی۔والدہ کوبالٹی کی ضرورت پڑی اور واش روم کادروزہ کھولنے کی کوشش کی تو واش روم کا دروزہ بندتھا۔واش روم کا دروزہ زبردستی کھولنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔پولیس پوسٹ مارٹم سے بھی خود کشی ثابت ہوگئی۔دوسری جانب ایک طالبہ کی خودکشی نے ان تمام نام نہاد این جی اوز کاپول کھول دیا جو تعلیم کے نام پر کروڑوں روپے فنڈزلیتی ہیں اور بلندبانگ دعوے کرتی ہیں۔طالبہ کی خود کشی نے ثابت کردیا کہ ایک غریب طالبہ کی اعلیٰ تعلیم کاخواب پوراکرنے والی کوئی بھی این جی او عملی طورپروجود ہی نہیں رکھتی۔دوسری طرف حکومت کی کارکردگی اورجھوٹے دعوے بھی عیاں ہوگئے۔کسی بھی شہری کواعلیٰ تعلیم تک رسائی دیناحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے یہاں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آخرحکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کب تک ممکن بنائے گی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful