پینس کے الزامات من گھڑت ہیں، چین

چین نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اس مناسبت سے یہ بھی کہا کہ پینس کا یہ بیان مفروضوں پر مبنی ہونے کے علاوہ انتہائی مبہم بھی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق اُن کا ملک عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے۔ امریکی نائب صدر نے جمعرات چار اکتوبر کو ایک تھنک ٹینک ہڈسن انسیٹیٹیوٹ میں تقریر کے دوران چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو دباؤ میں لانے کی کوششوں میں ہے اور وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں میں ہے تا کہ ٹرمپ یا اُن کے ساتھی ان انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.