پی آئی اے ملازمین پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہیں. علی حسین نقوی

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے پی آئی اے ملازمین پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کے قتل کی ذمہ داری وفاق و صوئی حکوموتوں کو قرار دیا۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے جناح انٹر نیشل ایئر پورٹ پی آئی اے ہیڈ آفس کے سامنے جوانٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کیاان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے مزدوروں کی ملکیت ہے ادارے کی ترقی میں مزدوروں کو خون شامل ہے شہید ہونے والے ملازمین نے قومی اساسے کو تباہ ہونے سے بچانے کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے قومی ادارے کی نجکاری کے خلاف ہیں بے گناہ انسانی جانوں پر ریاستی جبر کی نئی داستان رقم کی گئی ہے قومی ایئر لائن کی نجکاری سے ہزاروں افراد کے گھروں کے چولے بجھ جائیں گے جس کی ان حکمرانوں کو اجازت نہیں دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ پر امن مظاہرین پر گولیاں چلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے بے گناہ افراد کے قتل کی ذمہ داری وفاق و صوئی حکوموتوں پرعائد ہوتی ہے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جلد عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے کراچی رہنماؤں علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،سید رضا امام نقوی،حیدر زیدی ،احسن عباس کے وفد نے ورکرزیونین کے عہدیداروں سہیل بلوچ ،صفدر انجم و دیگر سے ملاقات کی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں گزشتہ روز احتجاج میں جاں بحق ہونے والے ملازمین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعاکی گئی ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful