پی ایس ایل تھری ،اسلام آباد یونائیٹڈ ،ملتان سلطان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں پرسوں دبئی روانہ ہونگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ ،ملتان سلطان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں کل ہفتہ کے روز دبئی روانہ ہوں گی جبکہ کراچی کنگز 18فروری کو دبئی پہنچے گی۔پاکستان سپر لیگ سیشن تھری کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آج 17فروری کو دبئی روانہ ہوں گی۔پاکستان سپر لیگ کادو بار فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم بھی 17فروری کو دبئی پہنچے گی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے کراچی کنگز 18فروری کو دبئی پہنچے گی۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22فروری کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے دبئی میں ہوگا۔یونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful