پی ایس ایل میں شریک کون سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں؟

لاہور (نیو زڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ہفتے کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میلہ سجنے سے پہلے دنیا کے معروف آل راؤنڈر شین واٹسن نے کراچی آنے کا اعلان کر کے پاکستانیوں کے جوش و جذبے میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ دو سال انکار کے بعد پاکستان آنے پر رضامند ہوئے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے علاوہ ریلی روسو، ڈوین براوو اور فواد احمد پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل اینٹن ڈیویچ، برینڈن ٹیلر اور سندیپ لامی چینی پاکستان آئیں گے۔لاہور قلندرز کے اے بی ڈویلیئرز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر رکھا تھا مگر وہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے اور پاکستان نہیں آ سکیں گے
اور کارلوس بریتھ ویٹ ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل ہونے کے باعث پہلے ہی ٹورنامنٹ چھوڑ کر جا چکے ہیں جبکہ کورے اینڈرسن نے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار انگلینڈ کے بیٹسمین این بیل کو حاصل کیا تھا لیکن وہ ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہی البتہ ان کی ٹیم میں شامل لیوک رانکی، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیل پورٹ اور سمت پٹیل پاکستان آ رہے ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے بامہر ہو چکی ہے اور تاہم اس کا لاہور قلندرز کیخلاف ایک میچ ابھی باقی ہے جسے کھیلنے کیلئے اس کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں ماسوائے آندرے رسل کے ، جو ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل ہونے کے باعث واپس لوٹ چکے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کی تصدیق ٹیم منیجر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے بھی کر رکھی ہے۔کراچی کنگز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں موجود ہوں گے جن میں کولن منرو، کولن انگرام، لونگ سٹون، سکندر رضا اور روی بوپارہ قابل ذکر ہیں۔پشاور زلمی وہ ٹیم ہے جس کے تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جاتے رہے ہیں اور ٹیم کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار بھی تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جائیں گے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful