پی ایس ایل 4: لاہور اور کراچی کے گروپ میچوں کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

کراچی(نیو زڈیسک)پاکستان  میں شیڈول پی ایس ایل فور کے گروپ میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعرات اورجمعے کی رات 12 شروع ہوگئی۔مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت مخصوص ایکسپریس مراکز پر 25 فروری سے عوام کو ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ لیگ کے فائنل سمیت 8میچز7 تا 17 مارچ پاکستان میں شیڈول ہیں،3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم
جبکہ 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے ،فرسٹ کلاس ا نکلوژرز کے ٹکٹ ایک ہزار روپے ہے۔ پریمیر انکلوژرز کے 2ہزار جبکہ وی آئی پی انکلوثرز کے ٹکٹ ڈھائی ہزار اور 3 ہزار روپے کی شرح سے فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ فائنل کے لیے یہ شرح بالترتیب 500،2ہزار،4 ہزار اور 8 ہزار روپے ہوگی۔آن لائن20 فیصد ٹکٹس فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔نامزد کوریئر سروس کی جانب سے پہلی بار ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹوں کی ہوم ڈیلیوری 22 فروری سے ہوگی ۔آن لائن ٹکٹ کا کوٹا پورا ہوتے ہی ویب سائٹ پر آگاہ کردیا جائیگا۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.